نومنتخب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Aug 28, 2018 | 00:14

عمران اسماعیل نے سندھ کے تینتیسویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے نومنتخب گورنر سندھ عمران اسماعیل سے حلف لیا ۔ تقریب حلف برداری میں کورکمانڈر کراچی ۔ آئی جی سندھ ۔ وزیر اعلی سندھ ۔ سندھ کابینہ کے ارکان سمیت تحریک انصاف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے شرکت کی ۔دوسری جانب تقریب حلف برداری سے قبل عمران اسماعیل اپنی سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ۔ تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے ان کا استعفیٰ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا

مزیدخبریں