میانمار فوج کے ظلم و ستم اور اقوام متحدہ کی رپورٹ کے بعد فیس بک انتظامیہ نے میانمار کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں کے اکائونٹ بند کردئیے
فیس بک کی جانب سے بیس برمی فوجی عہدیداروں کے اکائونٹ اور باون فیس بک پیجز کے علاوہ ایک انسٹاگرام اکائونٹ کو بلاک کیاگیا، جن میں سینئر جنرل من آنگ ہیلینگ اور کمانڈر ان چیف سمیت ملٹری ٹیلی ویژن نیٹ کا فیس بک اکائونٹ شامل ہے، جن کو تقریبا ایک کروڑ بیس لاکھ افراد فالو کرتے ہیں، فیس بک کی جانب سے کسی بھی ملک کی فوج اور سیاسی رہنمائوں کے اکائونٹ بند کرنے کا یہ پہلا فیصلہ ہے، ترجمان فیس بک کلیر ویرنگ کی ای میل کے مطابق یہ فیصلہ عالمی ماہرین اور اقوام متحدہ کمیشن رپورٹ میں میانمار کی فوجی قیادت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شواہد کی بنیاد پر کیا گیا،