ٹارگٹ کلر سمیت متعدد افراد گرفتار کر لیے گئے جبکہ اقبال ٹاؤن تھانے کی حدود سے دن دہاڑے موٹر سائیکل چوری ہوگئی

Aug 28, 2018 | 07:39

جرائم پیشہ اور منشیات فروش افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے پٹیل پاڑہ، لسبیلہ اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی، پولیس کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزم سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ٹارگٹ کلر کوکب کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے گرفتار تمام افراد کو تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے،دوسری جانب اقبال تاؤن تھانے کی حدود میں دن دہاڑے موٹر سائیکل چوری کرلی گئی، ملزموں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کردی گئی ، پولیس نے گرفتاری کیلئے تلاش شروع کردی

مزیدخبریں