چین کاانسداد دہشتگردی کی مشق میں پاکستان بھارت کی مشترکہ شرکت کا خیرمقدم

Aug 28, 2018 | 08:03

چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے لائحہ عمل کے تحت روس میں منعقدہ انسداد دہشت گردی کی مشق میں پاکستان اور بھارت کی مشترکہ شرکت کا خیرمقدم کیا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان HUA CHUNYING نے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت پاکستان تعلقات میں استحکام علاقائی امن و استحکام اور دنیا میں امن و ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی مضبوطی کیلئے پرامید ہے۔

مزیدخبریں