کراچی کے علاقے اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وقت نیوز نے حاصل کر لی۔

Aug 28, 2018 | 08:41

شہر قائد میں موٹرسائیکل لفٹر کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کر لی گئی، موٹر سائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج وقت نیو کو موصول ہو گئی، فوٹیج میں دو ملزمان کو موٹر سائیکل کا سائیڈ لاک کھولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان مارکیٹ میں کھڑی موٹر سائیکل چوری کی واردات ایک منٹ میں مکمل کرکے با آسانی فرار ہو جاتے ہیں،اطراف میں لوگوں کے ہجوم کے باوجود ملزمان نے دیدہ دلیری سے موٹر سائیکل چوری کی اور رفوچکر ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضع طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

مزیدخبریں