دنیا کا دوسرا 3 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون متعارف

Aug 28, 2018 | 08:48

یہ فون چین میں متعارف کرایا گیا ہے جو اوپو آر 17 کا زیادہ بہتر ورژن ہے۔یہ نیا فون اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کی قیمت 4299 چینی یوآن (لگ بھگ 78 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔اس فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی جائے گی جبکہ بیک پر یہ فون رنگ بدلتا محسوس ہوگا۔اس فون کی خاص بات اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جو اس سے پہلے ہیواوے پی 20 پرو میں نظر آیا تھا۔اوپو کے فون میں ایک کیمرہ 12 میگا پکسل، دوسرا 20 میگا پکسل جبکہ تیسر ٹی او ایف تھری ڈی اسٹریو کیمرہ سنسر سے لیس ہوگا۔

مزیدخبریں