پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 329 حجاج کو لیکر لاہور پہنچ گئی

Aug 28, 2018 | 08:52

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حجاج کرام کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا جس کے لیے پی آئی اےکی پرواز پی کے 3004 کے ذریعے 329 حجاج کرام کو لاہور پہنچا دیا گیا۔ پی آئی  اے کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے حجاج کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے گئے اور انہیں مبارکباد بھی دی گئی۔اسی طرح نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 417 سے 220 حاجی لاہور پہنچے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جدہ اور مدینہ منورہ سےخصوصی اور شیڈول پروازیں چلائی جارہی ہیں جن کے ذریعے 68 ہزار سے زائد حجاج کو وطن واپس لایا جائے گا۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حجاج کو اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد پہنچایا جائے گا۔

مزیدخبریں