وزارت عظمیٰ کے انتخابات میں شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے پر شاید بدلہ لینے کے لیے مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کے طور پر مولانا فضل الرحمٰن کی حمایت کی۔قمر زمان کائرہ
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے سینیٹر اعتزاز احسن کے مقابلے کا کوئی امیدوار نہیں لیکن وزارت عظمیٰ کے انتخابات میں شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے پر شاید بدلہ لینے کے لیے مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کے طور پر مولانا فضل الرحمٰن کی حمایت کی۔ اعتزاز احسن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی شان میں کوئی گستاخی نہیں کی۔ ساتھ ہی انہوں نے اعتزاز احسن کو بہترین صدارتی امیدوار قرار دیا۔