وزیراعظم کو پومپیو کی فون کال، تفصیل سے دفتر خارجہ آگاہ تھا
وزارت خارجہ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی بجائے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا نائب صدر سے فون پر بات کی تجویز پیش کی گئی تھی اور کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب امریکہ کے وزیر خارجہ چند دنوں میں پاکستان کے دورے پر آنے والے ہیں اس طرح کی باتیں فائدہ مند نہیں۔