سکاٹ لینڈ میں ایڈن برگ کے رائل کالج آف فزیشنز نے صدر ممنون کو اعزازی ڈگری سے نوازا
سکاٹ لینڈ میں ایڈن برگ کے رائل کالج آف فزیشنز نے صدر ممنون حسین کو اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔کالج کے صدر Derek Bell نے ایڈن برگ کے رائل کالج آف فزیشنز کی طرف سے صدر کو ڈگری دی۔سکاٹ لینڈ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ اس باوقار میڈیکل ادارے سے اعزازی ڈگری کا ملنا ان کے لئے باعث فخر ہے۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور رائل کالج آف فزیشنز کے درمیان تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔