ڈی سی کامکس کے مشہور کردار ایکوامین پر مبنی نئی ہالی وڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم 'ایکوامین 'کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا،
ہدایتکارجیمز وان کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کردار کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا کے سمندروں پرحکومت کرتا ہے اور دشمنوں سے بچاتے ہوئے حفاظت کرتا ہے۔پیٹرسیفران اور روب کوون کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے اس سپر ہیرو فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اسٹار جیسن ممووا اداکررہے ہیں،،،دیگر کاسٹ میں امبر ہیرڈ، ڈولف لنگرین ، ولیئم ڈیفوئے ،پیٹرک ولسن اور نکول کڈمین اہم کرداروں مین جلوہ گر ہو ںگے،،فلم رواں سال 21دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔