ملک بھر کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع
ضمنی انتخابات، کاغذات نامزدگی کی وصولی جاری، 14اکتوبرکو ملک بھر کے37حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے، حلقوں میں قومی اسمبلی کے گیارہ اور صوبائی اسمبلیوں کے چھبیس حلقے شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 30 اگست تک وصول کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 31 اگست کو جاری کی جائے گی ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 ستمبر تک کی جائے گی، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی جن پر فیصلے 13 ستمبر تک ہوں گے۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 14 ستمبر کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار 15 ستمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ انتخابی نشانات کے ساتھ حتمی فہرست کا اجرا 16 ستمبر کو کیا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق انتخاب چودہ اکتوبر کو ہو گا۔ قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلیوں کے 7 حلقوں میں الیکشن ملتوی ہوا تھا،عام انتخابات میں زیادہ نشتوں پر جیتنے والوں نے 28 نشستیں چھوڑی ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 35 بنوں ، این اے53اسلام آباد، این اے 56 اٹک، این اے 60 راول پنڈی ، این اے 63 راولپنڈی،،این اے 65 چکوال،، این اے 69گجرات،این اے 103فیصل آباد ،این اے 124لاہور،این اے 131لاہور، اور این اے 243کراچی میں ضمنی الیکشن ہونا ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 3، 27، 87، 103، 118، 164، 165 میں ضمنی انتخاب ہوگا۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ 201، 222، 261، 272، 292، 296 میں بھی ضمنی انتخاب ہوگا۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 30، 87 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 اور پی بی 40 میں ضمنی انتخاب ہوگا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 3، 7، 44، 53، 61، 64، 78، 97 اور 99 میںبھی ضمنی انتخاب 14 اکتوبر کو ہوگا۔