ہمارے رہنماؤں پر جو بھی مقدمات بنائے گئے ہیں وہ نواز شریف کی مہربانی ہے;شرجیل میمن

Aug 28, 2018 | 11:42

کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کسی سے بھی بلیک میل نہیں ہو سکتے۔۔پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر جو بھی مقدمات بنائے گئے ہیں وہ نواز شریف کی مہربانی ہے،
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا، شروع کے 15 دن میں عمران خان نے جو باتیں کی ہیں انکے قول و فعل میں فرق نظر آرہا ہےان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کرے عمران خان نے جو قوم سے وعدے کئے ہیں اسے پورا کرے ، پیپلزپارٹی نے پہلے بھی قوم کی خدمت کی تھی آئندہ بھی کرے گی

مزیدخبریں