مشترکہ صدارتی امیدوار کا معاملہ: پیپلپزپارٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

Aug 28, 2018 | 12:04

گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں انہوں نے صدارتی الیکشن کے لیے اعتزاز احسن کو دستبردار کرنے اوراپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کی درخواست کی تھی جس پر سابق صدر نے کوئی حتمی جواب نہیں دیا تھا۔

ذرائع کےمطابق آصف علی زرداری نے اس معاملے پر آج پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوگی۔

۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس شام 5 بجے اسلام آبادمیں طلب کیا گیا ہے جس میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے صدارتی الیکشن میں مشترکہ امیدوار لانے کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا۔

 

مزیدخبریں