ین اور یوان کے مقابلے امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی

Aug 28, 2018 | 12:47

ایشیائی فوریکس میں منگل کو جاپانی ین اور چینی یوان کے مقابلے امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی آئی ہے۔ ڈالر ڈی ایکس وائے انڈکس کمی کے ساتھ 94.84 پر رہاجبکہ امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 111.28 ین اور یورو کی شرح تبادلہ 1.1680 ڈالر رہی۔ آسڑیلین ڈالر کی شرح تبادلہ 0.7331 ڈالر رہی۔ ترک لیرا 6.1200 لیرا فی ڈالر سے کم ہو کر 6.1750 لیرا فی ڈالر پر تبدیل ہوا۔ چینی یوان کی شرح تبادلہ 456 پپس بڑھ کر 6.8052 یوان فی ڈالر رہی۔ سپاٹ مارکیٹ میں سونے کا ریٹ 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1,208.23 ڈالر فی اونس رہا۔

مزیدخبریں