منی لانڈرنگ کیس: فائدہ اٹھانے والوں میں بیوروکریٹس، سابق وزرا سمیت 400 افراد شامل

Aug 28, 2018 | 12:54

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہے جس سلسلے میں بیان ریکارڈ کرانے کےلیے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کل ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں پیش ہوئے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے جس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔جیونیوز کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایف آئی اے حکام نے تصدیق کی ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں رقم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 400 کے لگ بھگ ہے، ان افراد میں سیاستدان اور بیوروکریٹس سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

مزیدخبریں