پیپلزپارٹی کے موجودہ رویے پرکچھ کہنا نہیں چاہتے، اخبار میں ان کے نام سے بیان کی تردید کرتے ہیں۔

Aug 28, 2018 | 14:23

سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب ریفرنسزکی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل سے پانچویں مرتبہ خصوصی طورپراسلام آباد کی احتساب عدالت لایا گیا۔ دوران سماعت صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نوازشریف نے خود سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات نہیں کی لیکن اخبار میں میرے نام سے بیان لگا دیا گیا ، عدالت سے واپسی پرنوازشریف سے صحافی نے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی کے موجودہ رویے پر کیا کہیں گے، جس پرانہوں نے جواب دیا کہ وہ ابھی اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔ ایک اخبار میں نواز شریف سے منسوب ایک بیان شائع ہوا ہے جس میں پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی کا بغل بچہ قراردیا گیا تھا

مزیدخبریں