ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے بعد موسم پھر گرم اور خشک ہوگیا۔

Aug 28, 2018 | 15:23

ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بادلوں کے برسنے کے بعد موسم ایک مرتبہ پھر گرم اور خشک ہوگیا، سورج کی تپش سے میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہوگیا، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم راولپنڈی، مالا کنڈ،ژوب، ڈی جی خان اور گلگت بلتستان میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ نور پور تھل میں درجہ حرارت بیالیس، بھکر،سبی اور تربت میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزیدخبریں