عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں تحریک انصاف فرانس کا جشن

Aug 28, 2018 | 15:50

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پاکستان تحریک انصاف فرانس نے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں عمران خان کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر تحریک انصاف فرانس کے عہدیداران و کارکنان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے عوام نے عمران خان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے ۔ پاکستان کو ایسا لیڈر ملا جو صادق اور امین ہونے کے ساتھ ساتھ قابل بھی ہے۔ اب پاکستان کے اچھے دن شروع ہو چکے ہیں اور بہت جلد ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہونا شروع ہو جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا قوم سے تفصیلی خطاب بھی زیر بحث رہا اور پارٹی کارکنان نے وزیراعظم کے قوم سے خطاب کو نہایت ہی پسند کیا۔ جشن نیا پاکستان تقریب میں مقامی گلوکاروں نے اپنے سر بکھیرے ۔ پی ٹی آئی کے جیالوں نے پرجوش نعروں پر بھنگڑے ڈالے اور وزیر اعظم پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔

مزیدخبریں