وزیر اعلیٰ پنجاب اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میاں چنوں پہنچ گئے

Aug 28, 2018 | 16:15

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میاں چنوں پہنچ گئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی خیریت دریافت کی، ہسپتال کے ایم ایس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے ہسپتال کے ایم ایس کو ہدایت کی کہ مریضوں کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اگر کسی چیز کی کمی ہے تو بتایا جائے وہ تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

مزیدخبریں