بلاول بھی صدارتی امیدوار کیلئے اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئے۔

Aug 28, 2018 | 16:22

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئے۔گزشتہ روز جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں انہوں نے صدارتی الیکشن کے لیے اعتزاز احسن کو دستبردار کرنے اوراپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کی درخواست کی تھی جس پر سابق صدر نے کوئی حتمی جواب نہیں دیا تھا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے اس حوالے سے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کیا اور صدارتی امیدوار کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار کیلئے میرے 3 نام ہیں، پہلا نام اعتزاز احسن ، دوسرا اعتزاز احسن اور تیسرا بھی اعتزاز احسن ہے۔

مزیدخبریں