انتظار کیوں کروایا ؟ احتساب عدالت کے گیٹ پر وکیل آپے سے باہر
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے گیٹ پر موبائل فون اندر لے جانے سے روکنے پر وکیل آپے سے باہر ہوگیا اور سکیورٹی عملے سے بدتمیزی کی ، آڈر دکھانے پر وکیل نے کاپی زمین پر پٹخ دی۔ منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کلیئرنس کیلئے روکنے پر وکیل آپے سے باہر ہوگیا۔ عدالت کے سیکیورٹی عملے نے ایک وکیل کو معمول کی چیکنگ کے بعد موبائل فون عدالت میں لے جانے سے روکا تو دوسرے وکیل برا مناگئے، سکیورٹی آرڈ دکھانے کا مطالبہ کیااور سامنے آنے پر بغیر دیکھے زمین پر پٹخ دیا۔سیکیورٹی عملے نے تعاون کی گزارش کی، مگر بپھرا وکیل دھمکیاں دینے لگا۔ قانون پر عمل کا درس دینے والے خود قانون شکنی پر اترآئیں، تو کچھ ایسی ہی صورتحال دیکھنے کو ملتی ہے۔