بشار الاسد انتظامیہ کی حمایت ایک تباہ کن غلطی ہو گی۔ فرانسیسی صدر

Aug 28, 2018 | 16:48

فرانس کے صدر امانوئل ماکرون نے کہا ہے کہ شام میں بشار الاسد انتظامیہ کی حمایت کرنا ایک تباہ کن غلطی ہو گی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امانوئل ماکرون نے فرانس کے سفیروں کے ساتھ اجلاس میں کہا ہے کہ اسد انتظامیہ کے کیمیائی اسلحہ استعمال کرنے کی صورت میں ہم شام میں تازہ فضائی حملوں کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بشارالاسد کی حمایت کا سیناریو ایک تباہ کن غلطی ہو گا۔انہوں نے سوال کیا کہ کون ہے جو کئی ملین مہاجرین پیدا کرنے کا سبب ہے،کون ہے جو اپنے ہی لوگوں کو ہلاک کر رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ فرانس شام کے مستقبل کے رہنماوں کا تعین نہیں کر سکتا تاہم شامی عوام کا اپنے رہنماﺅں کے انتخاب بارے پر یقین ہونا ہمارا فرض بھی ہے اور ہمارے مفاد میں بھی ہے۔

مزیدخبریں