ہمیں پیار ہے پاکستان کے نام سے یوم دفاع وشہدا منفرد انداز میں منایا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

Aug 28, 2018 | 17:41

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہمیں پیار ہے پاکستان سے کے نام سے یوم دفاع وشہدا منفرد انداز میںمنایا جائے گا، کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی اور وطن کی حفاظت کے لیے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر  کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے  نے چھ ستمبر کو یوم دفاع و شہدا پر آئی ایس پی آر میں پلاننگ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و شہدا منفرد انداز میں ہمیں پیار ہے پاکستان سے کے نام سے منایا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ۔ مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہو گی جی ایچ کیومیں منعقد تقریب براہ راست نشر کی جائے گی، جس کے لئے سول سوسائٹی ، میڈیا اور افواجِ پاکستان کے نمائندوں کو آگاہ کیا گیا ہے، وزارت اطلاعات ،آئی ایس پی آر مہم کا فوکل پوائنٹ ہوں گے،شرکا کو شہیدوں کی فہرست اور پتے مہیا کیے گئے ہیں، قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ شرکا کو شہیدوں کی فہرست اور پتے مہیا کیے گئے ہیں، قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے، کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی، شہید کی تصویر پر شہادت کی تفصیل اور جائے شہادت لکھی جائے گی، وطن کی حفاظت کے لیے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کیا جائے گا اور شہیدوں کے لواحقین کو سلام پیش کیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شاپنگ مال شہدا کی تصاویر سے سجائے جائیں گے ، بسوں،ویگنوں ،ٹرکوں اور گاڑیوں پرشہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی جبکہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرینوں اوراسٹیشنوں اور تمام ائیر پورٹس پر بھی شہدا کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا یوم دفاع پرافواجِ پاکستان ہتھیاروں کی نمائش کریں گی، شہدا کے لواحقین اور غازیوں کے لیے ہر چھانی میں تقریب ہوگی، تعلیمی اداروں میں شہدا کی یاد اور وطن سے محبت کی تقریبات ہوں گی جبکہ تمام ادارے شہدا کی یاد میں خصوصی تقاریب منعقد کریں گے ، جس کے لئے چیمبر آف کامرس،انجمن تاجران اورسول سوسائٹی کی بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم سے بھرپور شمولیت کی درخواست کرتے ہوئے کہا آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہداکو یاد رکھیں ، ہمارے شہدا نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کے لیے قربان کیا ، شہید ہمارے اصل ہیرو ہیں ، شہیدوں کو سلام ، ہمیں پیار ہے پاکستان سے۔

مزیدخبریں