ایم ایم اے نے خاموشی توڑدی ،ضمنی الیکشن میں این اے 35 سے زاہد دُرانی کو میدان میں اُتارنے کا اعلان کر دیا

Aug 28, 2018 | 23:05

زاہد درانی ایم ایم اے کے امیدوار ہوں گے کل بروز بدھ تین بجے آڈیٹوریم سے ہزاروں کارکنوں کے جلوس میں کاغذات جمع کریں گے زاہد درانی اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے فرزند ہیں اور حالیہ انتخابات میں پی کے 88پر اُنہیں پی ٹی آ ئی کے پختونیار نے شکست دی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام بنوں کے مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر قاری محمد عبداللہ کی صدات میں منعقد ہوا جس میں مجلس عاملہ کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ضلع ناظم عرفان درانی سابقہ ایم پی اے ملک ریاض خان اور عبدالمالک بھی اجلاس میں خصوصی طور پر موجود تھے اجلاس میں کافی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ این این 35ضمنی انتخابات کے لئے سابقہ وزیر اعلیٰ اور صوبائی ا سمبلی میں موجودہ اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے فرزند زاہد درانی کو امیدوار نازمد کر دیا زاہد درانی اس سے قبل حلقہ پی کے 88 کے بھی امیدوار رہ چکے ہیں نامزدگی کے اعلام کے موقع پر ضلعی امیر قاری محمد عبداللہ ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان ، قاری گل عظیم ، عبدالرزاق مجددی، ملک ریاض خان ، مولانا محمد نواز بنوی ، مولانا اعزاز اللہ حقانی ، مولانا محمد اکبر کبری ، ملک نعیم خان ، رضوان خان اور دیگر نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں ہم کافی امید کے ساتھ اتر رہے ہیں گذشتہ عام انتخابات میں ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا اور ہمیں جس طرح ہرایا گیا ہم ان سے بہت کچھ سیکھ چکے ہیں اور کسی کو دوبارہ ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پورے بنوں کے عوام اور علماء کرام کی طاقت سے ہم بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ اسی حوالے سے آٹھ ستمبر کو صبح آٹھ بجے منڈان پارک میں تمام ارکان اور جمعیت کے حامیوں ناظمین کونسلروں کا ایک غیر معمولی اجتماع ہوگا جس میں پورے بنوں سے ارکان اور منتخب نمائندے شرکت کریں گے اور طاقت کا مظاہرہ کریں گے.

مزیدخبریں