اسلام آباد میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا
اسلام آباد کے اسپتال پمز میں 24 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 150 مشتبہ مریض لائے گئے تھے۔ ترجمان پمز اسپتال نے کہا کہ اسپتال میں ڈینگی آئیسولیشن وارڈ قایم کر دیا گیا ہے، جس میں 10 بیڈز رکھے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے صحت کی ہدایت پر ڈینگی کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں ظفر مرزا کی ہدایت پر وفاقی سیکریٹری ہیلتھ نے ڈینگی سے متعلق اجلاس منعقد کیا۔