غزہ شہر میں ایک دھماکے میں تین فلسطینی پولیس اہلکار شہید اور ایک شخص زخمی ہو گیا
غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے، اس سے قبل بھی فضائی حملوں کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی فورسز کی جانب سے فضائی حملوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی البتہ بین الااقوامی خبر رساں اداروں نے ان تازہ حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ گذشتہ روز بھی اسرائیل نے لبنانی البقاع کے علاقے قوسایا میں فلسطینی پاپولر فرنٹ تنظیم کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنان اور شام کی سرحد پر تین حملے کیے اور البقاع کے مختلف علاقوں میں کئی دھماکے سنے گئے۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیلی کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل لبنانی حزب اللہ تنظیم کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ میں دو ڈرون طیاروں کے گرنے کے بعد اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔