روس نے میزائل دفاعی نظام ایس -400 کی ایک اور بیٹری ترکی کے حوالے کردی
روس نے میزائل دفاعی نظام ایس -400 کی ایک اور بیٹری ترکی کے حوالے کردی ہے۔ روس کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے صدر ولادی میر پوتین کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ انھوں نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’منگل کی صبح میزائل دفاعی نظام کی ایک بیٹری بھیج دی گئی ہے‘‘۔ترک صدر روس کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ترکی کی وزارت دفاع نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ایس-400 میزائل دفاعی نظام کی دوسری بیٹری کی ڈلیوری کا منگل سے آغاز ہوا ہے اور اس کی مکمل ترسیل میں کوئی ایک ماہ لگے گا۔