ایل او سی پر ایک بار پھر بھارتی جارحیت
بزدل بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، بھارتیجارحیت کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم شدید فائرنگ اور گولہ باری کے باعث عوام اپنے گھروں میں محصور ہوگئے۔ دوسری جانب ایل او سی پر چاک وچوبند پاک فوج نے بھارتی فوج کو بھرپور جواب دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر چھیڑ چھاڑ سے باز نہ آیا ، بھارتی فوج نے نکرون سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا،بھارتی بلااشتعال فائرنگ سےدو شہری شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا، شہدا میں 3 سالہ نوشین اور 45 سالہ عبدالجلیل شامل تھے