کراچی ایکسپو سینٹر میں 17ویں عالمی پلاسٹک اینڈ پیک نمائش شروع
کراچی ایکسپو سینٹر میں 17ویں عالمی پلاسٹک اینڈ پیک نمائش گزشتہ روز شروع ہوگئی۔تین روزہ نمائش کا افتتاح ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان نے کیا۔نمائش میں 35ممالک کی300کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ایونٹ کا مقصد ری سائیکل اور پائیدار پیکیجنگ میں ملکی صلاحیت کا اندازہ لگانا ہے۔کھانے پینے اور مشروبات کی پروسیسنگ اور پیکیجنگ، ری سائیکل مٹیریل ،ویسٹ اور ویسٹ واٹر مینجمنٹ کی جدید ٹیکنالوجی کو نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔ اس موقع پروفاقی چیمبر کے صدرانجینئر دارو خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نجی شعبے اپنے صلاحیت بڑھائیں تاکہ وہ عالمی معیار اور ضروریات فراہم کرنے کا ذریعہ بن سکیں۔ نجی اور سرکاری شعبے کو مل کر اس سلسلے میں پیشرفت کرنا ہوگی۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ معیشت اب بھی منجدھار میں ہے ، معاشی صورتحال کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں وقت کی ضرورت ہیں۔