باکسر عامر خان کا چائے کی پیالی ہاتھ میں پکڑ کر بھارتی پائلٹ ابھینندن کا نام لئے بغیر طنز

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کشمیری چائے کو عمدہ چائے قرار دیدیا۔پاکستان نے 27 فروری کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے جس میں سے ایک کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا تھا۔پاکستان نے اپنی حدود میں گرنے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو بھی حراست میں لے لیا تھا جسے وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اگلے ہی روز رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔بھارتی پائلٹ نے دوران حراست پاکستان آرمی کے پیشہ ورانہ برتا اور چائے کی بہت تعریف کی تھی۔باکسر عامر خان نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ فنٹاسٹک چائے، کشمیری چائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی اکانٹ سے باکسر عامر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ چائے عمدہ ہے۔