آصف زرداری کی طبیعت ناساز ، کل پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیرحراست سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے بعد انہیں کل پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو میڈیکل بورڈکی سفارش پر پمز منتقل کيا جا رہا ہے،میڈیکل بورڈ نے گزشتہ ہفتے آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، میڈیکل بورڈ کی سفارشات کو وزارت داخلہ کو بجھوایاگیاتھا، جس کے بعد سابق صدر کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔