فلپائن میں مسافر فیری میں آگ لگنے کے سبب دو افراد ہلاک
فلپائن کے جنوبی حصے میں مسافروں سے بھری ایک فیری میں آگ لگنے کے سبب اس میں سوار افراد میں سے کم از کم دو ہلاک ہو گئے جبکہ نامعلوم تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق اس مسافر کشتی میں یہ آگ ڈیپیٹان شہر سے علی الصبح روانگی کے فوری بعد بھڑک اٹھی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق بہت سے مسافروں نے پانی میں چھلانگیں لگا دی تھیں۔ فلپائن کے کوسٹ گارڈز کے مطابق 102 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔