وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس دوران وزیراعظم نے سندھ بھر میں بارشوں کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرادی۔ وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہے وفاقی اداروں سے سندھ حکومت کو جو بھی مدد چاہیے ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم نےگورنرسندھ کو بھی ریلیف آپریشن تیز تر کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کراچی کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ متاثرہ افراد کے لئے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کر رہا ہوں