وزیردفاع اورگورنرپنجاب کامختلف امورپرتبادلہ خیال
پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے جمعہ کے روز لاہور میں ملاقات کی اور مختلف معاملات پرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پنجاب کے گورنر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے اور قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ ایک با اصول سیاستدان رہےہیں اور وہ ملک کو معاشی اور دیگر مسائل سے باہر لانے میں نجات دہندہ کا کردار ادا کررہے ہیں۔