بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری نوجوان شہید
سری نگر : دہشت گرد بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں مزید چار نوجوانوں کو اپنے ظلم و بربریت کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر قابض ظلم و بربریت کی علمبردار بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر کشمیریوں پر قیامت ڈھا دی، درندہ صفت بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی جاری رکھتے ہوئے ضلع شوپیاں میں 4 کشمیری جوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے کیلورڑا کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجواں کو شہید کیا گیا ہے۔