ایران کا ہتھیار حاصل کرنا بدترین امر ہے، امریکی مندوب
نیویارک : اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نے ایران پر اسلحے کی پابندی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی رجیم ہتھیار دہشتگردی کےلیے استعمال کرتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا مستقل مندوب کیلی کرافٹ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران اسلحہ حاصل کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دے گا۔ امریکی مندوب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر پابندیوں سے متعلق قانونی اقدامات پورے کرے۔