ٹریفک وارڈن نے ایف آئی اے کا جعلی افسر پکڑلیا
لاہور میں ٹریفک وارڈن نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کا جعلی افسر پکڑ لیا،نجی ٹی وی کے مطابق پل نہر اچھرہ پر سیکٹر انچارج شبیر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص نے اپنی شناخت بطور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی افسر کرائی،وارڈن نے موقع پر ہی تھوڑی تفتیش کی پتہ چلا کہ موصول ایف آئی اے کے جعلی افسر ہیں، جس کے بعد وارڈن کی مدعیت میں سموئیل اور ساگر نامی دونوں موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔