آٹا، چینی، دالوں اور سبزیوں سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا: ادارہ شماریات
اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد وشمار جاری کردیے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح بارہ اعشاریہ سرسٹھ فیصد تک پہنچ گئی۔آٹا، چینی، دالوں اور سبزیوں سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ زندہ مرغی فی کلو پندرہ روپے تیس پیسے مہنگی ہوئی۔ لہسن بارہ روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔ پانچ اشیاء کی قیمتوں میں کمی اورچوبیس کی قیمتوں میں استحکام رہا