روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 4.95ارب ڈالر آچکے، اسٹیٹ بینک
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 4 ارب 95 کروڑ ڈالر آچکے ہیں۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی اسلامی مالیاتی مصنوعات پر منعقدہ آن لائن سیمینار سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کے مشکل دن گزر گئے ہیں۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایک قابل فخر پروگرام ہے۔
مرتضیٰ سید نے کہا کہ اب تک 14 بینک سمندر پار پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت دے رہے ہیں۔ اس اکاؤنٹ کے ذریعے گھروں کی خریداری، کار فنانسنگ ،اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور عطیات دیے جاسکتے ہیں۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جو رقم آئی ہے وہ آئی ایم ایف کے قرض اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے زائد ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں آدھی رقم اسلامی بینکوں میں آئی ہیں۔