ملک میں 75 فیصد حکومت عمران خان کی ہے اور گالیاں ہمیں دیتا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں 75 فیصد حکومت عمران خان کی ہے اور یہ شخص گالیاں اور طعنے ہمیں دیتا ہے۔سیالکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں سیلابی صورتحال بے قابو ہے، دعا ہے اس پر قابو پا لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قدرت کی طرف سے جو آزمائش ہے وہ تو ہے ہی، اس میں ہمارا اپنا بھی قصور ہے، لوگوں نے آبی گزر گاہوں پر تجاوزات کر رکھی تھیں، رشوت دے کر گھر اور ہوٹلز تعمیر کیے گئے، کسی نے درست کہا کہ قدرت نے اپنی گزر گاہوں کو انسانوں سے واگزار کرا لیا ہے۔