ایشیا کپ 2022: پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری، بابراعظم آؤٹ
دبئی: ایشیا کپ 2022 کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، کپتان بابراعظم 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔فاسٹ باولر حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے لیکن وہ پاک بھارت میچ میں دستیاب نہیں۔