پاک فوج نےکمراٹ میں پھنسے غیرملکی سیاحوں کو ریسکیو کرلیا
خیبر پختونخوا کے علاقےکمراٹ میں پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کرکے پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکال لیا۔ پاک فوج کی ریسکیو ٹیم نے ریسکیو آپریشن کرکےہسپانوی سیاح جوڑے کو بھی ریسکیو کرلیا۔ہسپانوی سیاحوں کا کہنا تھا کہ ہم کافی مشکل میں تھے، بارش بہت زیادہ تھی اور دریا میں طغیانی تھی، ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔