ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کا میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل, بھارت کو جیت کے لیے 11رنزدرکار
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا۔پاکستان کے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔ بھارت کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔بھارت نے 18 ویں اوور کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنالیے ہیں۔ اس وقت کریز پر جدیجا اور ہارڈیک موجود ہیں۔چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سوریا کمار تھے جنہیں نسیم شاہ نے کلین بولڈ کیا، روہت شرما اور ویرات کوہلی محمد نواز کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔بھارت کی دوسری وکٹ 50 کے مجموعی اسکور پر گری جب روہت شرما آٹھویں اوور میں محمد نواز کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان نے دوسری اننگ میں ابتدا میں بھارتی باؤلرز کو دباؤ میں لے لیا اور نسیم شاہ کے پہلے اوور میں دوسری ہی گیند پر کے ایل راہول بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے۔