ایشیا کپ ٹاکرا: بھارت نے پاکستانی شاہینوں کو دبوچ لیا، پاکستان کو شکست دے دی
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔بھارت نے پاکستان کا 148 رنز کا ہدف اوور میں وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا رنز بناکر نمایاں رہے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستانی ٹیم 20 ویں اوور میں147 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ،بھارت کے بھونیشورکمار نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے بھارت کے خلاف 3 فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم،نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان ،افتخار احمد ،خوشدل شاہ، آصف علی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔