الیکشن کمیشن سے کل مشاورت کیلئے پیپلزپارٹی کا 7 رکنی وفد تشکیل

پیپلز پارٹی کی جانب سے تشکیل دیئے گئے وفد میں نیئر بخاری، نوید قمر اور شیری رحمان شامل، فرحت اللہ بابر، مراد علی شاہ، فاروق ایچ نائیک، تاج حیدر کو بھی وفد کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کا 7 رکنی وفد کل الیکشن کمیشن سے مشاورت کرے گا، پیپلز پارٹی کا وفد عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو اپنا مؤقف پیش کرے گا، دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 90 روز میں انتخابات کے مطالبے کی وفد کو واضح ہدایات دیدیں۔ واضح رہے الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔