ایشیا اور ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم نے خطرے کی گھنٹی بجادی
ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے بڑے ٹورنامنٹس سے چند ہفتے قبل کرکٹ ٹیم نےعالمی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے دنیا بھر کی ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہی شاہ آفریدی ، نسیم شاہ، حارث رئوف فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر کے پیس اٹیک کر خوب چرچا ہو رہا ہے، رفتار اور سوئنگ کے باعث پاکستانی پیس اٹیک کو ایشین کنڈیشن میں سب سے خطرناک بولنگ اٹیک کہا جارہا ہے ۔