بہتر مستقبل کے لیے تعلیم پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی:آرمی چیف
کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے انچاسویں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کالج نے ملک میں امن و امان کے استحکام کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں،جبکہ جدید صحت کے نظام میں بھی کالج کا کردار قابل تعریف اور نمایاں ہے،بہتر مستقبل کیلئے تعلیم پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی،،سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے وقت اور ماحول تبدیل ہوگیا،عوام کے تعاون سے استحکام کو فروغ مل رہا جبکہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا خوف کم ہوا۔