آج کا اعلان وزیراعظم نوازشریف کی پالیسیوں پرعدم اعتماد ہے، فیصلہ ہوگیا ہے کہ اب سیاسی لانگ مارچ ہوگا,فرحت اللہ بابر
نوڈیرو میں پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی,جس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا ایک قرارداد میں بے نظیربھٹوکو خراج تحسین پیش کیا گیا، پارٹی قیادت پارلیمان کا حصہ بن رہی ہے،اس فیصلے کو سراہا گیا، سی ای سی نے آصف زرداری اوربلاول بھٹوکی قیادت پراعتماد کا اظہارکیا، مطالبات کی منظوری کیلئےتمام جمہوری طریقوں سے حکومت پردباوڈالیں گے, انہوں نے کہا فیصلہ ہوگیا ہے کہ اب سیاسی لانگ مارچ ہوگا، اب پارلیمان کے اندر اور باہر حکومت پر دباؤ میں شدت آئے گی,
اس موقعے پر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کےوکلا کی وجہ سےمحترمہ کامقدمہ عدالتوں میں طوالت کاشکارہے، مشرف کی طلبی کے معاملے پرعدالت میں بحث جاری ہے
شیریں رحمان کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیرکوجوسیکیورٹی فراہم کی گئی،وہ سب کے سامنے ہے، جبکہ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے