سال 2016 کے دوران یورپی ممالک میں دہشتگردی کا نہ رکنے والی سلسلہ جاری رہا
سال دو ہزار پندرہ میں پیرس حملوں سے شروع ہونے والا دہشتگردی کا سلسلہ دو ہزار سولہ میں بھی جاری رہا،،رواں برس کا پہلا حملہ بائیس مارچ کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوا،، جہاں تین خودکش حملوں سمیت سات دھماکوں میں پینتیس افراد ہلاک ہوئے،تیرہ جون کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں داعش جنگجو نے ایک پولیس اہلکار اور اس کی اہلیہ کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا، فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا تھاچودہ جولائی کو فرانس کے شہر نیس میں رواں سال کا خونی واقعہ پیش آٰیا، جب آتش بازی دیکھنے کیلئے آنے والے شہریوں کو ٹرک تلے کچل دیا گیا، اس واقعے میں حملہ آور سمیت ستاسی افراد مارے گئے،،چوبیس جولائی کو جرمنی کے جنوب مغربی قصبے انسباخ میں میوزک فیسٹیول کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا،، جہاں ایک شامی پناہ گزین کے خودکش دھماکے میں پندرہ افراد زخمی ہوئےچھبیس جولائی کو فرانسیسی قصبے نارمنڈی میں چاقو بردار دہشتگردوں نے چرچ میں گھس کر وہاں موجود افراد کو یرغمال جبکہ ایک پادری کو قتل کردیا،، جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور مارے گئے، بیس دسمبر کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کرسمس کی شاپنگ میں مصروف شہریوں کو نامعلوم دہشتگرد نے ٹرک تلے کچل ڈالا، اس واقعے میں بارہ افراد ہلاک جبکہ اڑتالیس زخمی ہوئے